بین الاقوامی

بھارت کی جمہوریت پسندی کا بھانڈا پھوٹ گیا

بھارت کی جمہوریت پسندی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ ایوان زیریں لوک سبھا کے انتخابات میں منتخب آدھے ارکان مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔
بھارتی میڈیا اور ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز کے مطابق لوک سبھا کے انتخابات میں منتخب دو سو تینتیس ارکان مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔ دو ہزار نو کے مقابلے میں مجرمانہ ریکارڈ والے ارکان میں چوالیس فیصد تک اضافہ ہوا۔ حالیہ الیکشن میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے امیدواروں کی جیت کا امکان صاف دامن والے امیدواروں کی نسبت زیادہ رہا۔ کیرالہ سے کامیاب ہونے والے کانگریس رہنما کے خلاف دو سو مقدمات ہیں۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers