قومیٹیکنالوجی

فواد چوہدری کا قمری کیلنڈر کے بعد نیا ٹاسک

بس کا کرایہ ہو یا نئی گاڑی کی خریداری رقم کی ادائیگی موبائل فون سے کریں۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر کے بعد اپنے اگلے ٹاسک کا بتا دیا۔ وزارت اطلاعات کی ہو یا سائنس کی۔ فواد چودھری خبروں میں رہنے کا گُرخوب جانتے ہیں۔ پہلے رمضان المبارک اورعید کا چاند دیکھنے کے لیے قمری کلینڈر لانے کا اعلان کیا۔ جس پرعلما برا مان گئے اور ملک بھر میں نئی بحث چھڑ گئی۔ اب وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے نئے مشن کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون سے ادائیگیوں کے ساتھ تبدیل کرنا ہے۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا انشااللہ آئندہ چند ماہ میں بس کا کرایہ دینا ہو یا گاڑی خریدنی ہو۔ آپ کی تمام ادائیگیاں موبائل فون سے کی جا سکیں گی۔

Comment here

Subscribers
Followers