قومی

مریم نواز کے پارٹی عہدہ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدہ کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ چیف الیکشن کمشنر کہتے ہیں سزا معطلی کا یہ مطلب نہیں کہ ٹرائل کورٹ کی سزا ختم ہوگئی۔
چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے درخواست پرسماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل نے ،دلائل دیئے کہ مریم نواز کی نائب صدر کے عہدے پر تقرری کی گئی ہے جبکہ اس عہدے کیلئے انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ اس کو تقرر کہیں گے یا وہ عہدے پر منتخب ہوئیں۔ پی ٹی آئی وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ احتساب عدالت نے مریم نواز کو سات سال کی سزا اور 2 ملین پاؤنڈ جرمانہ کیا تھا۔ جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ سزا معطل کی ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ سزا یافتہ شخص پبلک آفس ہولڈر نہیں ہوسکتا۔ مریم نواز نائب صدر کا عہدہ رکھنے کی اہل نہیں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مریم نواز اور پارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 17 جون کیلئے مقرر کر دی ہے۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers