قومی

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری وفاقی کابینہ بجٹ حکمت عملی اور اس کے نمایاں خدوخال کی منظوری دے گی۔ زرعی ترقی کا ہدف دواعشاریہ نومقرر کئے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس کے تبدیل کئے گئے ایجنڈے کے مطابق آٹھ نکات پرغور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ بجٹ حکمت عملی دوہزار انیس بیس دستاویزات پر بریفنگ دینگے۔ اجلاس میں کچی کینال کی تعمیر میں کرپشن کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پرغور ہوگا۔ اسی طرح لاہور کے شیخ زید پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹوٹ کو وفاق کے حوالے اور سی ڈی اے کے ممبر ٹیکنیکل کو ہٹانے کی منظوری بھی دی جائے گی۔ آبی وسائل سے متعلق تحقیقی ادارے کا انتظامی کنٹرول وزارت آبی وسائل کو دینے کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا۔ کابینہ امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی غور کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی ترقی کی شرح چار فیصد مقررکئے جانے کا امکان ہے جبکہ مہنگائی کی شرح آٹھ فیصد سے زائد رکھنے کی تجویز ہے۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers