بزنسقومی

تجارتی برانڈ جے فریگرینس نے نئی خوشبو ایرا آف شاہد آفریدی متعارف کرادی

پرفیوم کی انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے جنید جمشید کے معروف تجارتی برانڈ جے فریگرینس نے اپنی نئی خوشبو ایرا آف شاہد آفریدی کے نام سے متعارف کرادی ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں تعارفی تقریب میں جے فریگرینس اینڈ کاسمیٹکس کے برانڈ منیجر احمد علی نے کہا کہ جے برانڈ نے اپنے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے شاہد آفریدی کے اشتراک سے ایک شاندار خوشبو متعارف کروائی ہے۔ برانڈ نے ایک کے بعد ایک نئی پراڈکٹ متعارف کروا ئی اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے نام پر متعارف کرائے گئے پرفیوم کی تیاری میں صندل اور امبر کے اجزا شامل کئے گئے جبکہ اس کی بوتل کو کرکٹ اور بیٹ کی شکل دی گئی ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers