بین الاقوامیکھیل

مختلف ٹیموں میں شامل کئی کھلاڑیوں کا یہ آخری کرکٹ ورلڈ کپ

ورلڈ کپ کا میلہ ہے سجنے کوتیار، تو کیریئر کا اختتام بھی شاندار کرنا ہے. مختلف ٹیموں کے مایہ ناز کھلاڑی آخری بار میگا ایونٹ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں جلوہ گر ہوں گے.
پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ اور شعیب ملک ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ دونوں کھلاڑی آخری ورلڈ کپ کو یادگار بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
جنوبی افریقا کے پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر اور فاسٹ بالر ڈیل اسٹین بھی آخری بار میگا اینوٹ کا حصہ ہوں گے. ہاشم آملہ نے اب تک ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا لیکن ممکنہ طور پر ان کا یہ آخری ورلڈ کپ ہو گا۔
بھارت کے مہندر سنگھ دھونی بھی ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر کا آخری ورلڈ کپ کھیلیں گے۔
بنگلہ دیش کے مشرفی مرتضی اور سری لنکا کے لاستھ ملنگا بھی میگا ایونٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے رخصت ہو جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل بھی آخری ورلڈ کپ میں ان ایکشن ہوں گے۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers