قومی

وزیر اعظم 31 مئی کو او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم عمران خان اسلامی تعاون تنظیم کے چودہویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب جائیں گے. او آئی سی سربراہ اجلاس 31 مئی کو مکہ مکرمہ میں ہو رہا ہے.
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں اتحاد امت اور درپیش چیلنجز پر توجہ مبذول کرائیں گے. جب کہ کشمیر اور فلسطین پر بھی بات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اسلامی ممالک کے درمیان تعلیم اور ریسرچ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیں گے. ترجمان کے مطابق رواں سال او آئی سی کے قیام کو پچاس سال مکمل ہو جائیں گے۔ او آئی سی سربراہ اجلاس سے قبل آج وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers