بین الاقوامی

او آئی سی کی چودھویں سربراہی کانفرنس آج مکہ مکرمہ میں ہوگی

او آئی سی کی چودھویں سربراہی کانفرنس آج مکہ مکرمہ میں ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان شرکت کریں گے۔ وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور دیگر سربراہان مملکت سے ملاقات بھی کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سربراہ کانفرنس میں او آئی سی ممالک کے درمیان اقتصادی ، سیاسی اور سلامتی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں اتحاد و اتفاق امت اور درپیش چیلنجز پر توجہ مبذول کرائیں گے۔ عمران خان امت مسلمہ کے مشترکہ مقاصد ، مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم ، بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے تدارک اور اسلامی ممالک کے درمیان تعلیم ، ریسرچ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیں گے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers