بین الاقوامی

اسلامی سربراہ کانفرنس: اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں. نیوزی لینڈ واقعہ نے ثابت کیا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا. نائن الیون کے بعد کشمیریوں اور فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا ہو گئی.
مکہ مکرمہ میں چودھویں او آئی سی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا. نائن الیون سے پہلے خود کش حملے تامل ٹائیگرز کرتے تھے، کوئی مسلمان دہشت گردی میں ملوث ہو تو اسلامی دہشت گردی کا نام دیا جاتا ہے.
وزیراعظم عمران خان نے کہا دہشت گردی کو اسلام سے علیحدہ کرنا ہو گا. نائن الیون کے بعد کشمیریوں اور فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے گئے. بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت بننا چاہیے۔
اجلاس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی. دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے تجارتی اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا. وزیراعظم نے مشکل معاشی حالات میں پاکستان کی امداد پر سعودی ولی عہد کا شکریہ بھی ادا کیا.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers