قومی

ملک بھر میں آج رمضان المبارک کی ستائیسویں شب مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

ملک بھر میں آج رمضان المبارک کی ستائیسویں شب مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی. جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
مسلمان اللہ کا قرب حاصل کرنے اور رمضان کی طاق رات کی برکتیں سمیٹنے کیلیے رات بھر خصوصی عبادات ادا کریں گے۔ مغفرت اور بخشش کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعائیں مانگیں گے۔ اس کے علاوہ ملک بھر کی بیشتر مساجد میں آج نماز تراویح کے دوران ختم قرآن بھی ہوں گے جب کہ مختلف مساجد میں صلاۃ التسبیح کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان لیلۃ القدر کی تلاش کے لئے رات بھر ذکر و اذکار میں مشغول رہ کر نوافل ادا کرتے ہیں۔ لیلۃ القدر کے حوالے سے قرآن کریم میں آیا ہے کہ یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے.

About Author

Comment here

Subscribers
Followers