قومی

حج 2019 کیلئے اضافی کوٹہ کی قرعہ اندازی، 15 ہزار سے زائد منتخب

رواں برس حج کیلئے اضافی کوٹہ کی قرعہ اندازی کا عمل مکمل ہو گیا. پندرہ ہزار سے زائد خوش نصیب منتخب ہو گئے. گزشتہ پانچ سال میں تین بار ناکام ہوئے دو ہزار سے زائد درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دیدیا گیا.
حج دو ہزار انیس سکیم کے تحت ہوئی قرعہ اندازی کے مطابق نو ہزار چار سو چوہتر سرکاری اور چھ ہزار تین سو سولہ پرائیوٹ سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے. وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اسلام آباد میں حج قرعہ اندازی کا اعلان کیا. انہوں نے کہا منتخب عازمین کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی. رہائش اور کھانے پینے کے اخراجات میں کمی سے بچی گئی رقم حجاج کرام کو واپس بھی کی جائے گی. منتخب عازمین کو چودہ جون سے پہلے کاغذات جمع کرانا ہوں گے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers