قومی

زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان، وزیر اعظم، آرمی چیف سے اہم ملاقات

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سمیت اہم ملاقاتیں کیں۔ افغان امن عمل پر پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی سفارتخانے کی پریس ریلیز کے مطابق زلمے خلیل زاد کی وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری آفتاب کھوکھر سے ملاقات کی۔ زلمے خلیل زاد نے پاک افغان تعلقات کو خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام سے علاقائی تعاون خصوصا ً پاک افغان تعلقات بہتری کی جانب بڑھیں گے۔ زلمے خلیل زاد نے پاک افغان دو طرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے امریکی تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Comment here

Subscribers
Followers