بین الاقوامیکھیل

نامور باکسر محمد علی کی آج تیسری برسی

دنیائے باکسنگ پر راج کرنیوالے لیجنڈری ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے مداح آج ان کی تیسری برسی منا رہے ہیں۔ محمد علی نے اپنے کیرئیر میں 61 فائٹس کیں جن میں سے 56 اپنے نام کی. تین بار ہیوی ویٹ چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا.
محمد علی نے 17 جنوری 1942ء کو امریکا کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی. ان کا نام کلے رکھا گیا. کلے نے 60 کی دہائی میں اسلام قبول کیا تو محمد علی کلے کہلانے لگے. محمد علی نے 1960ء میں اپنے آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا.
محمد علی کو زیادہ شہرت اس وقت ملی جب ساٹھ کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپِک میں سونے کا تمغہ جیتا۔ تمغہ جیتنے کے بعد محمد علی کو نسل پرستی کا سامنا رہا لیکن ان واقعات کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ چلتا رہا اور 40 سال کی عمر میں انہوں نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
اسی (80) کی دہائی میں رعشے کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد محمد علی نے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ دنیا بھر میں ان کی آرگنائزیشن نے جنگ سے متاثرہ بچوں کی مدد کی جب کہ صحت کے شعبے میں بھی ضرورت مندوں کے کام آئے.
محمد علی کا بطور باکسر کیریئر دو دہائیوں پر محیط رہا جس کے دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 ناک آوٹ اسکور کیا. لیجنڈ باکسر محمد علی کو ورلڈ باکسنگ کونسل کی جانب سے کنگ آف باکسنگ کا خطاب دیا گیا۔ دنیائے باکسنگ میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے محمد علی 3 جون 2016 کو جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers