قومی

گرفتاری کا وزیر اعظم کو پتہ نہیں، وزیر داخلہ کرا رہا ہے، آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری کہتے ہيں ان کی گرفتاری کا سیلیکٹڈ وزیراعظم کو کچھ پتہ نہیں۔ یہ سب وزیر داخلہ کرارہا ہے۔ پہلے کہا تھا چیئرمين نيب کی کيا مجال ہے يہ سب حکومت کر رہی ہے۔ حمزہ شہباز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ جلد عمران خان کو لندن بھاگتے دیکھ رہا ہوں۔
آصف زرداری احتساب عدالت اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری تیسری دنیا کے ملکوں میں سیاست کا حسن ہے۔ پرویز مشرف منتخب نہیں تھے اس لیے وہ جیل جانے کو تیار نہیں۔ ہمیں ووٹ مانگنے جانا ہے۔ نواز شريف کی طرح پارليمنٹ سے آؤٹ کيے جانے کے سوال پر آصف زرداری نے کہا فرق کیا پڑے گا؟ میں نہیں ہوں گا تو بلاول ہوگا۔ بلاول نہیں ہوگا تو آصفہ ہوگی۔ ان سے پوچھا گيا کہ نوازشريف نے ميموگيٹ ميں کردار پر افسوس کا اظہار کيا۔ آپ کو بھی بلوچستان حکومت گرانے پرافسوس ہے؟ زرداری بولے سیاست میں انسان کو پوزیشن لینا پڑتی ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers