قومی

حکام کو موٹر سائیکل رکشہ یونین کی تمام درخواستیں نمٹانے کا حکم

سپریم کورٹ نے کراچی میں موٹر سائیکل رکشوں سے متعلق کیس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو رکشہ یونین کی تمام درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے. جسٹس اعجاز الاحسن نے کہتے ہیں کہ کیا پورے کراچی میں صرف ایک سو ساٹھ چنگچی رکشے ہیں جو رجسٹر نہیں ہو رہے؟
جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی. سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ نے موٹر سائیکل رکشوں سے متعلق رپورٹ پیش کی. وکیل رکشہ یونین نے عدالت کو بتایا کہ سیکرٹری آر ٹی اے روٹ پرمٹ جاری نہیں کر رہے، جبکہ ابھی تک رجسٹریشن سے متعلق رپورٹ کی کاپی بھی نہیں دی گئی. درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں ابھی تک ایک بھی روٹ پرمٹ جاری نہیں کیا گیا. پرمٹ ان لوگوں کو دیئے گئے ہیں جن کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں. عدالت نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو رکشہ یونین کی تمام درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers