انٹرٹینمنٹقومی

شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 7ویں برسی

موسیقی کے شائقین آج شہنشاہ غزل مہدی حسن کی ساتویں برسی منا رہے ہیں. مہدی حسن نے چالیس سال تک فن موسیقی کے افق پر حکمرانی کی۔ مہدی حسن موسیقی کا ایک پورا عہد تھے۔ ان کے گائے راگ کو دنیا بھر میں پے پناہ شہرت ملی۔ اسی وجہ سے مہدی حسن کو ’’شہنشاہ غزل‘‘ کے خطاب سے نواز گیا.
چار دہائیوں تک موسیقی کے افق پر حکمرانی کرنے والے مہدی حسن انیس سو ستائیس (1927) میں بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے لونا میں پیدا ہوئے۔ مہدی حسن نے انیس سو چھپن (1956) میں ریڈیو پاکستان سے گائیکی کا آغاز کیا. انہوں نے معروف شعرا کی غزلیں اتنی خوبی سے گائیں کہ وہ انہی کی پہچان بن گئیں.
مہدی حسن نے اردو فلموں میں اپنے فن کو جگایا تو پنجابی گانوں کو بھی اپنے مدھر آواز سے امر کر دیا. مہدی حسن نے تین سو پینسٹھ (365) سے زائد فلموں میں اپنی مدھر آواز کا جادو جگایا۔ انہوں نے پچیس ہزار (25000) سے زائد گیت اور غزلیں ریکارڈ کرا کے ایک تاریخ رقم کی۔ ان کے کئی گیتوں کو ہمسائے ملک میں فلموں کی زینت بنایا گیا.
شعبہ موسیقی میں غیر معمولی خدمات پر انہیں پاکستان، بھارت میں اور نیپال میں اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا گیا. تیرہ جون دو ہزار بارہ (13/06/2012) کو موسیقی کا روشن ستارہ غروب ہو گیا.

About Author

Comment here

Subscribers
Followers