بین الاقوامیٹیکنالوجی

موبائل فون گیم پب جی بچوں میں نفسیاتی مسائل پیدا کرنے لگی

موبائل فون پر کھیلی جانے والی گیم پب جی بچوں میں نفسیاتی مسائل پیدا کرنے لگی ہے. چین سمیت چار ملکوں میں اس خطرناک گیم پر پابندی لگا دی گئی. پب جی اس وقت دنیا کی سب سے مقبول موبائل فون گیم بن چکی ہے جسے ماہانہ دس کروڑ افراد اپنے موبائل پر کھیلتے ہیں۔ پب جی نے گزشتہ ماہ ایک سو سینتالیس (147) ملین ڈالر کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے.
اس مقبول ترین گیم کے منفی اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ چین، عراق، نیپال اور بھارتی ریاست گجرات میں اس پر پابندی لگا دی گئی ہے. بھارت میں اس سال دو طلباء پب جی کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے.
بھارت میں پبلک مقام پر گیم کھیلنے والے درجنوں نوجوان گرفتار ہو چکے ہیں. مقبوضہ کشمیر کی طلباء تنظیم نے میٹرک اور ایف اے کے بُرے نتائج کا ذمہ دار پب جی کو قرار دے کر پابندی کا مطالبہ کیا ہے.

Comment here

Subscribers
Followers