قومی

پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 جون تک توسیع

لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں ستائیس جون تک توسیع کر دی. خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب وزیراعظم ہاؤس کا ذیلی ادارہ بن چکا ہے. عمران خان کے ماتحت کسی کمیشن کی کوئی حیثیت تسلیم نہیں.
لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کی سماعت کی. جیل حکام نے خواجہ برادرن کو عدالت کے روبرو پیش کیا. نیب پراسیکیوٹر نے بتایا ریفرنس منظوری کے لیے بھجوایا گیا ہے. چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد جلد ریفرنس فائل کر دیا جائے گا. عدالت نے خواجہ برادران کے مزید جوڈیشل ریمانڈ میں ستائیس جون تک توسیع کر دی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا عمران خان کے بنائے گئے کسی کمیشن کی کوئی وقعت نہیں، وہ انتقام سے بھرے ہوئے شخص ہیں. ان کا ایک ہی مقصد ہے اپنے مخالفین کے سر کچلنا. عمران خان ایسے بات کرتے ہیں جیسے چئیرمین نیب ہوں. خواجہ سعد رفیق نے بجٹ کو الفاط کا گورکھ دھندہ قرار دے دیا، جسے عوام نے مسترد کر دیا. بجٹ کے بعد اپوزیشن کو نکلنے کی ضرورت نہیں اب عوام خود نمٹ لیں گے۔
خواجہ سلمان کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے. سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا، جس سے راہگیروں اور سائلوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers