قومی

بلوچستان میں این ڈی ایس، را اور موساد سر گرم ہے: پاکستان بلوچ یونٹی

پاکستان بلوچ یونٹی کے وائس چئیرمین میر خدا بخش مری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کے پیچھے این ڈی ایس، را اور موساد سرگرم ہے۔ امن اور محبت کی بات کرنے والے بلوچوں کو دہشتگرد قتل بھی کرا دیتے ہیں۔
کوئٹہ میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے میر خدا بخش مری نے کہا کہ ضمیر فروشوں نے ہمارے نوجوانوں کے ہاتھوں سے قلم چھین کر ہتھیار پکڑا دیئے. بلوچستان میں مسائل اور بحران کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو غیر ملکی ایجنسیوں سے فنڈ لے کر بلوچ حقوق کے نام پر اپنی دکانیں سجا کر بیٹھے ہیں. غیر ملکیوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے یورپ میں بیٹھ کر عیاشیاں کر رہے ہیں. یہ لوگ اب بلوچوں کو مزید بےوقوف نہیں بنا سکتے. بلوچ ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers