بین الاقوامی

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں مودی کی بے قدری

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہ اجلاس کے موقع پر عمران خان عالمی میڈیا کا مرکز بنے رہے. فوٹو سیشن کے دوران توجہ نہ ملنے پر بھارتی وزیراعظم مودی حسرت کی تصویر بنے کونے میں کھڑے رہے.
کرغزستان کے شہر بشکیک میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے انیسویں سربراہ اجلاس کے دوسرے دن اس وقت دلچسپ صورحال سامنے آئی جب بھارتی وزیراعظم مودی کو اجلاس سے قبل سربراہان کے مشترکہ فوٹو سیشن کے دوران کسی نے لفٹ نا کرائی، مودی جی کونے میں تنہا کھڑے رہے. مودی جب سٹیج کی طرف بڑھے تو چینی صدر ان کے قریب چل رہے تھے لیکن صدر شی نے بھی ان سے ہیلو ہائے تک نہ کیا. اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان فوٹو سیشن کے دوران روسی صدر پیوٹن کے ساتھ کھڑے ہوئے، اس دوران دونوں رہنما خوشگوار جملوں کا تبادلہ کرتے رہے.
فوٹو سین ختم ہونے کے بعد عمران خان اور روسی صدر میں راز و نیاز جاری رہے. کسی طرف سے توجہ نہ ملنے پر مودی جی بھاری قدموں سے اکیلے ہی چل دیے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers