بین الاقوامی

وزیراعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان کونسل کے اجلاس سے خطاب

وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہان کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امان و امان کے لیے تنظیم کو کردار ادا کرنا ہو گا. پاکستان دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے. وائٹ کالر جرائم کے خاتمے کے لئے رکن ممالک کو اقدامات کرنے چاہئیں.
وزیراعظم عمران نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ انسانیت کو دہشتگردی، ماحولیات اور منشیات کے خطرات کا سامنا ہے. پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھر پور اقدامات کئے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں اسلاموفوبیا بڑھ رہا ہے.
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ افغانستان کا فوجی حل نہیں. وزیراعظم نے خطے میں تجارت کے فروغ اور منی لانڈرنگ روکنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا. انہوں نے رکن ممالک کو مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کی تجویز بھی پیش کی.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers