بین الاقوامیکھیل

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: کل 2 میچز کھیلے جائیں گے

کرکٹ ورلڈ کپ میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے. پہلے معرکے میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا۔ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور افغانستان ان ایکشن ہوں گے۔ انگلینڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا رنگا رنگ میلہ جاری ہے. سنسنی خیز مقابلوں نے شائقین کے دل جیت لیے. 17ویں روز بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلے مقابلے میں سری لنکا کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا. میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے (2:30) شروع ہو گا۔ آسٹریلیا کی ٹیم اب تک چار بار میدان میں اتری، تین میچز میں فتح پائی اور ایک میچ میں بھارت کے ہاتھوں 36 رنز سے شکست کھائی. سری لنکن ٹیم بھی ایونٹ میں چار بار میدان میں آئی، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے لنکن شروں کو ڈھیر کیا، دوسرے میچ میں افغانستان کے خلاف کامیابی ملی. پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف تیسرا اور چوتھا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
دوسرے معرکے میں افغانستان اور جنوبی افریقہ آپس میں ٹکرائیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے (5:30) شروع ہو گا. دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں شکست کی ہیٹرک مکمل کر چکی ہیں۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers