قومیکھیل

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: ہائی وولٹیج ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہو گا

ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہو گا. روایتی حریف پاکستان اور بھارت آپس میں ٹکرائیں گے. میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی (2:30) بجے کھیلا جائے گا. اولڈ ٹریفورڈ میں سرفراز الیون نے بارش کے باعث انڈور پریکٹس کی.
ورلڈ کپ 2019 کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاک بھارت کرکٹ جنگ، دلوں کی ڈھرکنیں تیز، جوش جذبہ آسمان کو چھونے لگا. مانچسٹر میں چوکوں چھکوں کی برسات ہو گی۔ پاکستانی ٹیم کے پاس غلطی کی گنجائش ختم، سیمی فائنل میں جانے کی امیدیں روشن رکھنے کے لیے اگلے تمام میچز جیتنا ہوں گے۔ اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں بارش کے باعث پاکستانی ٹیم کی انڈور پریکٹس، فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی. کوچز نے بلے بازوں کو وکٹ پر رکنے کی ٹپس دیں۔
دوسری جانب برطانوی محکمہ موسمیات نے بری خبر بھی سنا دی. پاک بھارت میچ کے دوران بادلوں کے برسنے کا بھی ففٹی ففٹی چانس ہے۔ میچ نہ ہونے کی صورت میں پاکستانی ٹیم کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن مزید کمزور ہو گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کے تین میچز کے بعد پانچ اور پاکستان کے چار میچز کے بعد صرف تین پوائنٹس ہیں۔
بڑے میچ کو دیکھنے کے لیے پاکستانی کرکٹرز کی بیگمات بھی برطانیہ پہنچنا شروع ہو گئیں. شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا، محمد حفیظ اور کپتان سرفراز احمد کی فیملیز بھی انگلینڈ پہنچ گئیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers