قومی

ایف بی آر: 30 جون کے بعد ملک بھر میں کریک ڈاؤن ہو گا

چیف کمشنر ایف بی آر خواجہ علی سردار کہتے ہیں حکومت نے ایمنسٹی سکیم کے ذریعے خفیہ اثاثے اور جائیدادیں ظاہر کرنے کا آخری موقع دیا ہے. 30 جون تک اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی.
سرگودھا میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر ایف بی آر نے بتایا کہ سرگودھا ریجن سے تعلق رکھنے والے تمام کاروباری افراد کے اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر نے حاصل کر لی ہیں. سرگودھا میں دو لاکھ سے زائد افراد چھوٹے بڑے کاروبار سے وابستہ ہیں اس کے برعکس ٹیکس دہندگان کی تعداد صرف 91 ہزار ہے. انہوں نے بتایا کہ 30 جون کے بعد ملک بھر میں کریک ڈاون شروع کیا جائے گا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تاجروں نے کہا کہ ایف بی آر اہلکار چھوٹے کاروباری حضرات کو بلاوجہ تنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹیکس دینے کے رحجان کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ تاجر ہر جائز کام میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers