قومی

شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بن گئے

حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بن گئے. مشتاق چینی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بیان قلمبند کراتے ہوئے شریف فیملی کے لئے منی لانڈرنگ کرنے کا اعتراف کر لیا۔
نیب نے شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی کو بیان قلمبند کرانے کے لئے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا. منی لانڈرنگ کیس میں مشتاق چینی شہباز شریف اور حمزہ شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے. مشتاق چینی نے اعتراف کیا کہ وہ کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے لئے منی لانڈرنگ کرتے رہے. مشتاق چینی نے وعدہ معاف گواہ بننے کی نیب کو درخواست جمع کرائی تھی، جس پر انہیں چئیرمین نیب کے سامنے پیش کیا گیا. چیرمین نیب نے مشتاق چینی کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کر لی تھی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers