قومی

کشمور: آصف زرداری، فریال کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کے خلاف کشمور میں جیالوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نیب کے خلاف شدید نعرے بازی کی. آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے. کشمور میں جیالے سراپا احتجاج بن گئے اور مظاہرہ کیا. مظاہرین نے پارٹی قیادت کی رہائی کا مطالبہ کیا. اس موقع پر پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت انتقامی کارروائیاں بند کرے. سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ کی گرفتاری قابل مذمت ہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف کارروائیاں بند کی جائیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers