بین الاقوامی

امریکا کو 9/11 حملے کی اطلاع 40 روز پہلے دی، ترک افسر کا دعویٰ

ترک خفیہ ادارے کے ایک سابق افسر نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ نائن الیون (9/11) حملوں کی اطلاع چالیس (40) روز پہلے امریکہ کے ساتھ شیئر کی گئی تھی، لیکن امریکیوں نے اطلاع کو سنجیدگی سے نہ لیا۔
ترکی کی خفیہ ایجنسی ایم آئی ٹی میں انسداد دہشتگردی ونگ کے سابق سربراہ محمد ایمور نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نائن الیون حملوں کا واقعے سے چالیس روز پہلے علم ہو گیا تھا۔ انہوں یہ اطلاع امریکی ادارے سی آئی اے کو بھی دی تھی، لیکن حکام نے اسے سنجیدہ نہیں لیا۔ محمد ایمور نے ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں طیارہ حملوں کی اطلاع منشیات کے ترک تاجر مصطفٰی سے ملی تھی۔ انہوں نے کہا اگر سی آئی اے ان کی اطلاع کو سنجیدگی سے لیتی تو ہزاروں افراد کی جان بچائی جا سکتی تھی.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers