قومی

حیدر آباد: شدید گرم موسم میں برف مہنگی

سندھ کے دیگر شہروں کی طرح حیدر آباد بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے. موسم کی اس شدت میں برف کا استعمال بڑھ گیا تو ناجائز منافع خور بھی سرگرم ہو گئے اور دام میں اضافہ کر دیا.
حیدر آباد ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے. ایک جانب گرم موسم نے شہریوں کو ستایا تو دوسری جانب برف بنانے والوں نے ناجائز منافع خوری شروع کر دی. کارخانے والوں نے برف کے ایک بلاک کی قیمت میں پچاس (50) روپے سے ستر (70) روپے اضافہ کر دیا. گرمی کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی زد میں اب برف بھی آ گئی ہے۔
رہی سہی قصر حیسکو انتظامیہ نے نکال دی. کہیں چھ گھنٹے تو کہیں دس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے. برف کارخانے والوں کا کہنا ہے شدید گرمی میں برف کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے. انہوں نے نہیں، چھوٹے دکانداروں نے برف مہنگی کر دی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی سے بچنے کے لیے ٹھنڈے پانی اور مشروبات میں برف کا استعمال کیا جاتا ہے اور برف ہی گرمی کی تپش اور حبس زدہ ماحول میں راحت کا باعث بنتی ہے. سخت گرمی میں برف کی قیمت کم کی جائے۔

Comment here

Subscribers
Followers