قومی

لاہور: سپیڈو بس کے کرائے میں 10 روپے اضافے کی منظوری

سستی سواری، عوام کی جیب پر بھاری. پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے بعد سپیڈو بس سروس کا کرایہ بھی دس روپے بڑھانے کی منظوری دے دی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے سپیڈو بس کے کرائے میں دس روپے اضافے کی منظوری دے دی۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس اور سپیڈو بس کے کرائے میں اضافے کی تجویز دی تھی۔ محکمہ خزانہ نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی تجویز منظور کرتے ہوئے یکم جولائی سے دس روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے. اٹھارہ روٹس پر چلنے والی ایک سو اٹھاسی سپیڈو بسوں کے کرائے میں اضافہ کیا جائے گا۔ کرائے میں اضافے سے آمدنی میں سالانہ ایک ارب روپے اضافہ ہو گا۔ پنجاب حکومت سپیڈو بس اڑھائی ارب روپے سبسڈی دی رہی ہے. کرائے میں اضافے سے سبسڈی 1.5 ارب روپے رہ جائے گی۔

Comment here

Subscribers
Followers