قومیکھیل

میچ جائے بھاڑ میں، قومی کھلاڑیوں کی موج مستی

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں بھارت کے خلاف اہم ترین میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تیاری کا پول کھل گیا۔ وہاب ریاض، امام الحق اور شعیب ملک نیٹس کے بجائے شیشہ پارٹی میں نظر آئے جہاں شعیب کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھانجے امام الحق نے بھی بڑے میچ کی کوئی پرواہ نہ کی۔ اوپننگ بلے باز بھی پارٹی میں خوش گپیاں کرتے نظر آئے۔ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض بھی پیچھے نہ رہے۔ بھارتی بلے بازوں کی کی وکٹیں اڑانے کے بجائے دھواں اڑاتے رہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی رد عمل سامنے آ گیا۔ ترجمان پی سی بی کہتے ہیں یہ ویڈیو میچ سے 48 گھنٹے پہلے کی ہے. بھارت کے خلاف میچ سے ایک رات پہلے تمام کھلاڑی ہوٹل میں موجود تھے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers