قومیکھیل

ناقص کپتانی، ٹیم سلیکشن اور پہلے بیٹنگ نہ کرنا شکست کی وجہ قرار

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم روایتی حریف کا مقابلہ بھی نہ کر پائی. شائقین کرکٹ نے سرفراز کی ناقص کپتانی، غلط ٹیم سلیکشن اور ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ نہ کرنا شکست کی وجہ قرار دے دیا.
بھارت نے پاکستان کو ورلڈ کپ میں ایک بار پھر ناکامی سے دو چار کر دیا. شائقین کرکٹ غلط ٹیم سلیکشن، غیر سنجیدہ کپتانی اور گیم پلان کے فقدان پر کرکٹ انتظامیہ کے خلاف برس پڑے۔ یکطرفہ میچ پر دل جلوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیئے تھی، لیکن نا اہلی کی انتہا ہے کہ پہلے بیٹنگ پر وزیراعظم عمران خان کا مشورہ بھی نظر انداز کر دیا. اہم ترین میچ میں سرفراز نے بد ترین کپتانی کی۔
کرکٹ کے مداح بھارت کے ہاتھوں ہارنے پر بہت دکھی نظر آئے. ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ انتظامیہ نے مستقبل کیلئے کبھی اچھا کپتان اور کھلاڑی تیار کرنے پر توجہ نہیں دی، جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers