بین الاقوامیکھیل

ورلڈ کپ 2019: افغانستان کو انگلینڈ کا کڑا چیلنج درپیش

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا۔ افغانستان اور میزبان انگلینڈ کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔ کرکٹ کے میگا ایونٹ کا چوبیسواں (24) میچ افغانستان کو انگلینڈ کا کڑا چیلنج درپیش ہو گا. دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی (2:30) بجے میدان میں اتریں گی.
میزبان ٹیم نے ایونٹ میں اب تک چار میچ کھیلے۔ تین میچز میں فتح پائی اور ایک میچ میں پاکستان سے چودہ رنز سے مات کھا گئی۔ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں سرفراز الیون کو ہرا کر افغان ٹیم نے خطرے کی گھنٹی تو بجائی لیکن میگا ایونٹ میں اب تک ایک میچ بھی نہ جیت پائی. پہلے میچ میں پانچ بار ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا سے بری طرح شکست کھائی۔ دوسرے میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں مات کھائی. تیسرے اور چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ نے افغان ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

Comment here

Subscribers
Followers