قومی

آزاد کشمیر، ایک کھرب21 ارب 56 کروڑ روپے کا بجٹ پیش

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی زیر صدارت اجلاس میں مالی سال 20-2019 کیلئے ایک کھرب اکیس ارب چھپن کروڑ روپے حجم کا تخمینہ میزانیہ منظوری کے لئے پیش کر دیا گیا۔
جاری اخراجات کیلئے 97 ارب جب کہ ترقیاتی اخراجات کے لئے 24 ارب 56 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ آئندہ مالی سال کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 11 فیصد اضافہ کیا گیا ہے. شاہرات کے لئے 9 ارب 90 کروڑ 10 لاکھ، تعلیم کے لئے 2 ارب 67 کروڑ اور صحت کے لئے 75 کروڑ تجویز کئے گے. گریڈ ایک سے سولہ تک ملازمین تنخواہوں میں دس فیصد، گریڈ سترہ سے بیس تک پانچ فیصد اور پنشن میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے. آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سالانہ ترقیاتی میزانیہ میں چالیس فیصد رسل و رسائل، گیارہ فیصد تعلیم، دس فیصد فزیکل پلاننگ و ہاوسنگ، نو فیصد لوکل گورنمنٹ، آٹھ فیصد پاور، تین فیصد صحت اور تیرہ فیصد فنڈ دیگر پیداواری شعبہ جات کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers