بین الاقوامی

امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں مزید ایک ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان

خلیج عمان میں جمعرات کو دو تیل بردار ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں مزید ایک ہزار اضافی فوجی بھیج رہا ہے۔
امریکی حکام نے ٹینکر حملے میں ایران کا ہاتھ ثابت کرنے کے لئے کچھ رنگین تصاویر جاری کی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی فوجی اہلکار آئل ٹینکروں سے بچ جانے والی باروری سرنگیں اتار رہے ہیں۔ اس سے قبل امریکی نے ایک بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو جاری کی تھی۔ ایران امریکی الزام مسترد کر چکا ہے۔ جب کہ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران کسی قوم کے خلاف جنگ مسلط نہیں کرے گا۔ دوسری طرف چین نے ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ جوھری معاہدے سے پیچھے نہ ہٹے اور امریکہ کو ایران پر دباؤ بڑھانے سے گریز کی تنبیہ کی ہے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share