قومی

ملک کے بیشترحصوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا. سندھ میں سورج اپنا اثر دکھائے گا. پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہونے کا بھی امکان ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز زیادہ تر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہی. سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں سنتالیس (47) ڈگری سینٹی گریڈ رہا. راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد اور پنجاب کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہوئی. موسم کا حال بتانے والوں نے بتایا ہے کہ ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا. آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور، میر پور خاص، پشاور، ہزارہ، کوھاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہونے کی بھی توقع ہے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers