بین الاقوامی

وزیر خارجہ کی پاکستانی نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی. ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو قریب تر لانے میں ان پارلیمنٹیرنز کا کردار کلیدی نوعیت کا ہے۔ برطانیہ میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی فلاح و بہبود کو حکومت کی ترجیح قرار دیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر سمیت اہم قومی مفاد سے متعلقہ امور میں پاکستانی نژاد برطانوی اراکین اسمبلی کی معاونت اور کردار کوسراہا۔ اس موقع پر پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹیرینز نے شاہ محمود کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان کی سلامتی اور قومی مفاد سے وابستہ امور کی پاسداری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ وزیر خارجہ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو قرضوں کے دلدل سے نکال کر خود انحصاری کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔ برطانوی بزنس کمیونٹی ہماری اقتصادی پالیسیوں سے استفادہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں پاکستانی سفارت خانوں کو خصوصی ہدایات کی ہیں کہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers