بین الاقوامیٹیکنالوجی

امریکی پولیس میں روبوٹ بھرتی کر لیا گیا

امریکہ میں پولیس نے جرائم پر قابو پانے کے لئے روبوٹ بھرتی کر لیا. روبو کاپ، ریاست کیلیفورنیا کے پارک میں تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے روبو کاپ میں 360 ڈگری ویڈیو کیمرے نصب ہیں. یہ ربوٹ آس پاس کے ماحول پر نظر رکھتا ہے اور نگرانی کی ویڈیو تھانے میں براہ راست بھیجتا ہے۔ روبو کاپ، پارک میں گھومنے والے شہریوں سے ہیلو ہائی بھی کرتا ہے۔ چھوٹے بچے پارک میں روبوٹ پولیس اہلکار کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ روبوٹ کی مدد سے پارکوں اور سرکاری عمارتوں کی نگرانی کی جائے گی۔

Comment here

Subscribers
Followers