قومی

امیر قطر 2 روزہ دورے پر 22 جون کو پاکستان آئیں گے

امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی دو روزہ دورے پر بائیس جون کو پاکستان آئیں گے. سفارتی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان پہنچتے ہی امیر قطر کو ہیلی کاپٹر سے نتھیا گلی لے جایا جائے گا، جہاں عمران خان ان کا استقبال کریں گے۔ امیر قطر بائیس جون کی شام واپس اسلام آباد آئیں گے۔ وہ تئیس جون کو پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ امیر قطر وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ دورے کے دوران پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers