بین الاقوامی

بھارتی صحافی نے اپنے میڈیا کا تعصب بے نقاب کر دیا

سترہ جون کو پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملے سے متعلق پاکستان نے پہلے ہی بھارتی حکومت کو ممکنہ حملے سے آگاہ کر دیا تھا، جس کی وجہ سے بڑی تباہی ٹل گئی. لیکن بھارتی میڈیا نے پڑوسی ملک کے خیر سگالی جذبے کی تعریف تک نہیں کی. بھارتی صحافی نے خود ہی میڈیا کا دوغلا چہرہ بے نقاب کر دیا.
بھارت کے معروف صحافی راج دیپ سردسائی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی انٹیلی جنس شیئرنگ کی وجہ سے پلوامہ میں القائدہ کی طرف سے کئے جانے والے بڑے حملے کو نا کام بنایا گیا. بھارتی صحافی کے مطابق ہندوستان کو اتنی بڑی تباہی سے بچانے کے باوجود کسی چینل نے پاکستان کی تعریف نہیں کی. کیا جنگی جنون پیدا کرنے والے بھارتی نیوز چینلز پاکستان کے اس مثبت اقدام کو بھی ہائی لائٹ کریں گے؟
بھارتی اخبارات میں پاکستان کی طرف انٹیلی جنس شیئرنگ کی خبر سولہ جون کو شائع ہوئی جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا. سترہ جون کو سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے صرف ایک فوجی مارا گیا تھا.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers