بین الاقوامی

بھارت میں سکھ برادری مودی سرکار کے خلاف سراپا احتجاج

بھارت میں مودی سرکار کے مظالم نے سکھوں کو بھی ہندوستان مردہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور کر دیا. دہلی پولیس کی جانب سے سکھ رکشہ ڈرائیور اور اس کے بیٹے پر تشدد کے خلاف ملک بھر میں سکھ برادری سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے. مقبوضہ کشمیر میں بھی سکھوں کی جانب سے بھارت کے خلاف نعرے بازی ہونے لگی.
مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں سکھ نوجوانوں نے سکھوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا. احتجاج کے دوران سکھ مظاہرین نے بھارت مردہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ دو روز قبل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس کی جانب سے کم رشوت دینے پر ایک سکھ رکشہ ڈرائیور اور اس کے پندرہ سالہ بیٹے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ سکھ ڈرائیور کی مذہبی پگڑی کی توہین بھی کی گئی جس پر ریاست پنجاب سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں آباد سکھوں کی جانب سے بھر پور احتجاج کیا جا رہا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers