قومی

سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک اصل منزل سے ہٹ گیا، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اصل منزل سے ہٹ گیا۔ قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کر کے ملک و قوم سے ظلم کیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کے ادوار میں ذاتی تجوریاں بھری گئیں اور عوام بنیادی ضرورتوں کو ترستے رہے۔ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا. تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی غلطیوں اور خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نیا پاکستان عام آدمی کا پاکستان ہے. ہم قومی وسائل کو عوام کی امانت سمجھتے ہیں۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers