قومیکھیل

ورلڈ کپ 2019: پاکستانی کرکٹ ٹیم مانچسٹر سے لندن پہنچ گئی

پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا اگلا میچ کھیلنے کے لیے مانچسٹر سے لندن پہنچ گئی۔ قومی ٹیم 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں اِن ایکشن ہو گی۔ دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے میں قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اور بڑا امتحان۔ سرفراز الیون جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے لندن پہنچ گئی۔
میگا ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم اب تک پانچ بار میدان میں آئی لیکن بد قسمتی سے صرف ایک میچ ہی جیت پائی۔ ایونٹ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرے میچ میں ورلڈ نمبر ون انگلش ٹیم کا غرور خاک میں ملایا۔ سری لنکا کے خلاف تیسرے میچ میں بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔ چوتھے میچ میں موجودہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو مات دی۔ عالمی کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے قومی ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی ٹیم صرف 3 پوائنٹس کے ساتھ 9ویں پوزیشن پر موجود ہے۔

Points Table – Cricket World Cup 2019

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share