بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ کا 2020ء کا صدارتی الیکشن بھی لڑنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020ء کے صدارتی انتخاب کے لیے اپنی انتخابی مہم کا با ضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم ریاست فلوریڈا سے شروع کی ہے. فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے بطور صدر دوسری مدت کے لیے 2020ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا۔ جلسے سے خطاب میں صدر نے کہا کہ ان کی پہلی انتخابی مہم کے نتیجے میں جو عوامی تحریک شروع ہوئی تھی وہ اب مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ اگلے انتخاب کے لیے صدر ٹرمپ کے مقابلے پر اب تک 20 سے زائد امیدوار سامنے آ چکے ہیں۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کا چناؤ آئندہ سال ہو گا۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers