بین الاقوامی

بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر پاکستان کی پیشکش پر مذاکرات کے لیے آمادہ

سفارتی سطح پر پاکستان کی بڑی کامیابی۔ بھارت نے ہٹ دھرمی چھوڑتے ہوئے پاکستان کی پیشکش پر مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔ نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطوط کا جواب بھجوا دیا.
خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی، پاکستان کی پالیسی اور موقف کی جیت. بھارت نے پاکستان کو جوابی چٹھی لکھ دی. ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطوط کا جواب بھجوا دیا۔
بھارتی قیادت نے جامع اور ازسرنو مذاکرات کی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطے میں امن اور ترقی کے لیے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی۔ پاکستان کی طرف سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا. بات چیت میں دہشت گردی کے مسئلے پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خطوط باضابطہ سفارتی چینلز کے ذریعے منگل کو موصول ہوئے. وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جلد خطوط کا جواب بھجوائیں گے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers