قومی

ملتان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

ملتان میں سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے. دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ، جدید اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا. سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی کالعدم تنظیم کے 4 سے 5 دہشت گردوں کی موجودگی پر خفیہ اطلاع پر کی گئی. دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے. ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت رضوان اور عمران کے نام سے ہوئی. سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے باقی ساتھی فرار ہو گئے. سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد ملتان میں حساس ادارے کے 3 افسران کے قتل اور لاہور میں امریکی شہری وارن وائن سٹائن کے اغوا سمیت متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers