بین الاقوامی

بھارت میں وزیر اعظم مودی کے خلاف بولنا جرم بن گیا

بھارت میں مودی کے خلاف بولنا جرم بن گیا۔ سابق پولیس افسر سنجیو بھٹ کو 30 برس قبل ہوئے ایک قتل میں مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی دی گئی ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا ڈھونگ بے نقاب ہو رہا ہے۔ مودی پر جو تنقید کرے گا نہیں بچے گا۔ بھٹ کو گجرات کی ایک سیشن کورٹ نے مجرم قرار دیا ہے. جعلی مقدمے میں سزا پانے والے پولیس افسر سنجیو بھٹ نے نریندر مودی پر الزام عائد کیا تھا کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کو یہ ہدایت دی تھی کہ ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف اپنا غصہ نکالنے دیں۔ بھٹ اور ان کے خاندان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے خلاف بیان دینے کی وجہ سے مودی حکومت انہیں نشان عبرت بنا رہی ہے۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers