قومی

قبائلی اضلاع میں امن لوٹ آیا، اب سیاحوں کی آمد کا انتظار

قبائلی اضلاع میں امن لوٹ آیا، اب سیاحوں کی آمد کا انتظار ہے. محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے جنت نظیر وادیوں میں سیاحتی مقامات کی تلاش شروع کر دی ہے. ہزارہ ڈویژن اور مالاکنڈ کے بعد اب قبائلی اضلاع کی باری ہے. برف پوش بلند و بالا پہاڑوں، سرسبز گھنے جنگلات اور حسین وادیوں میں سیاحتی مقامات کی کھوج لگانے وزیر سیاحت عاطف خان اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع کرم پہنچے.
جن علاقوں میں کبھی دہشت کا راج تھا آج وہاں امن ہے. مہمان نواز لوگوں کی سر زمین جہاں دلکش نظارے ہیں، آسمان سے باتیں کرتی بلند چوٹیاں، چہار سو سرسبز قالین جیسے لش پش میدان اور سحر انگیز وادیاں جو سیاحوں کو اپنی جانب بلاتی ہیں.
وزیر سیاحت عاطف خان نے مقامی انتظامیہ کو سیاحتی علاقوں کی نشاندہی اور انتظامات کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی تاکہ آئندہ سیزن تک سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو سکے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers