بین الاقوامی

ٓآج سال کا طویل ترین دن ہے، پاکستان میں سورج 14 گھنٹے 12 منٹ چمکے گا

آج سال کا طویل ترین دن ہے. زمین سورج کے گرد مدار میں گردش کرتے ہوئے اس سے سب سے زیادہ دور چلی جاتی ہے.
ماہرین فلکیات کے مطابق کرہ ارض کے شمالی نصف حصے میں ہر برس بیس (20) جون سے بائیس (22) جون کے درمیان طویل ترین دن ہوتا ہے. اس برس اکیس (21) جون سب سے لمبا دن ہے. پاکستان میں آج سورج چودہ (14) گھنٹے بارہ (12) منٹ تک جلوہ دکھاتا رہے گا.برطانیہ میں دن کا دورانیہ سولہ (16) گھنٹے اڑتیس (38) منٹ جبکہ شمالی قطب کے قریب واقع ممالک میں اکیس (21) گھنٹے سے زیادہ رہے گا.
آج کے بعد دن چھوٹے اور رات لمبی ہونے لگے لگی. مزے کی بات ہے کہ زمین کے جنوبی حصے میں آج سال کا مختصر ترین دن ہے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers