قومی

پشاور، بین الاقوامی شہرت یافتہ آلوچہ پک کر مارکیٹ میں آ گیا

پشاور میں پیدا ہونے والا بین الاقوامی شہرت یافتہ آلوچہ پک کر مارکیٹ میں آ گیا ہے. پشاور جو کسی زمانے میں پھولوں اور باغات کا شہر ہوا کرتا تھا، یہاں آج بھی آلوچے کے باغات میں جائیں تو وافر مقدار میں پھلوں سے لدے درخت دیکھ کر نہ صرف دل باغ باغ ہو جاتا ہے بلکہ منہ میں پانی بھی آ جاتا ہے. الوچے کی پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے. پہلے یہ افغانستان اور بھارت سمیت مختلف ممالک کو برآمد بھی کیا جاتا تھا. آلوچے کے باغات کو سب سے زیادہ خطرہ بڑھتی ہوئی آبادی سے ہے.
آلوچے کے ایک درخت میں 120 کلو تک پھل پیدا ہوتا ہے. ایک درخت چار سے پانچ سال میں پھل پیدا کرنے کے قابل ہو جاتا ہے. پشاور کا آلوچہ اور پھر اس سے بننے والا آلو بخارے کا شربت مقبولیت میں ثانی نہیں رکھتا لیکن بڑھتی آبادی اور تعمیرات سے آلوچے کے باغات کا خاتمہ سوال پیدا کرتا ہے کہ حکومت کو ان باغات کی کوئی فکر بھی ہے؟

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers