بین الاقوامی

جنرل قمر جاوید باجوہ کا لندن میں تھنک ٹینک سے خطاب

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار امن و استحکام کی جانب گامزن ہے، جس سے کوئی ڈی ریل نہیں کر سکتا. عالمی تعاون کی بدولت خطے میں امن کی کوششوں کو مزید آگے بڑھایا جا سکتا ہے.
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق لندن میں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے دورہ کے موقع پر تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر اظہار خیال کیا. ان کا کہنا تھا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بامقصد عالمی شراکت، حمایت اور عزم اہمیت کے حامل ہیں. جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں بہتر سکیورٹی صورتحال کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار ہو گی جس سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا، تاہم جنوبی ایشیا میں امن و استحکام اور دیرپا ترقی کا انحصار خطے میں مسائل کے حل پر ہے.

About Author

Comment here

Subscribers
Followers